بلوچستان کے وسائل چندلٹیروں کی نظرہورہی ہے، ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حق دو تحریک کے قائد، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بارڈرزوساحل اوروسائل کو لٹیروں سے بچاکر بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر چلنے دیا جائے بلوچستان کے وسائل پر لٹیروں عوام دشمنوں نے قبضہ کیا ہواہے ہر طرف لوٹ مار اقرباء پروری کرپشن کمیشن کا دوردورہ ہے بھتہ خوری رشوت خوری کی وجہ سے بلوچستان کے وسائل چندلٹیروں کی نظرہورہی ہے۔بلوچستان کو حقوق دلاکر ہی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ساحل وبارڈرزپر لوٹ مار کا خاتمہ اوربلوچستان کو معاشی حقوق دینے سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں یہ لٹیروں کے بس کی بات نہیں سب دیانت دار حکومت کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہو ں نے پنجگور میں وفدسے ملاقات وتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکومت،مستقل طور پربااختیار قوتیں مظلوم بلوچستان کی زراعت،بارڈ راور ساحل کاروبار پرتوجہ دیکر صوبے میں غربت بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ظالموں کا راستہ روک کر ہم اس ملک میں اسلامی نظام قائم کریں گے۔ بلوچستان میں غربت،بے روزگاری،بدعنوانی کا ذمہ داروفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں اوربااختیار قوتیں ہیں بدقسمتی سے غربت بے روزگاری بدعنوانی دوسروں صوبوں سے زیادہ ہے۔ منتخب نمائندوں نے شراب خانوں،،منشیات کے اڈوں،رشوت خوروں ولٹیروں میں اضافہ کرکے بلوچستان کی تباہی وبربادی کا سامان کیاجس کی وجہ سے آج بلوچستان کے ہر گھر سے ان لٹیروں کیلئے بددعائیں نکل رہی ہے،بلوچستان میں چیک پوسٹیں،منشیا ت وشراب کے اڈوں میں بدترین اضافہ ہواہے ہمیں چیک پوسٹیں نہیں تعلیمی ادارے،علاج کے بہترین ہسپتال اور روزگاروترقی کی ضرورت ہے۔اہل پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار،جبکہ لٹیرے،رشوت خورڈبل روزگار کر رہے ہیں غریب عوام کو پوچھنے ان کے مسائل کرنے والاکوئی نہیں۔ عوام منشیات،بدعنوانی،بے روزگاری وغربت سے نجات اوراسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔جماعت اسلامی ہی مسائل کو حل کرسکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے