کوئٹہ ، پولیس کی کاروائی، نواں کلی میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس کی کاروائی، نواں کلی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا گیا، پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے گزشتہ روز نواں کلی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار کو کر لیا گیا جبکہ شریک ملزم کی گر فتار ی کے لئے چھاپے جاری ہیں، پو لیس کے مطابق نواں کلی فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے جس میں تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے، پو لیس کے مطابق ملزمان نے 2 گھروں میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کیا تھا،واقعہ میں 6 سالہ بچی اور 15 سالہ لڑکا بھی زخمی ہوئے تھے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، مزید کاروائی جا ری ہے۔