کوئٹہ ،نوجوان کی فائرنگ سے منگیتر، سسر اور ساس قتل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نواں کلی پشتون چوک کے قریب نوجوان نے رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے منگیتر، سسر اور ساس کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں نواں کلی پشتون چوک کے قریب نواجوان نے مسلح افراد کے ہمراہ گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے منگیتر، سسر اور ساس کو قتل کردیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔