نااہل حکمرانوں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نااہل حکمرانوں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے امریکی غلاموں مفاد پرستوں قوم وملت دشمنوں نے پوری امت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ملک میں دہشت گردی امریکی غلامی کی وجہ سے پھیل رہی ہے اورامریکی غلامی حکمران وبااختیار طبقات ذاتی مفادات کیلئے کر رہے ہیں۔مساجد میں دھماکے حکمرانوں اسٹبلشمنٹ سیکورٹی فورسزکی ناکامی ونااہلی ہے۔قومی بجٹ سیکورٹی پر خرچ ہورہی ہے لیکن قوم محفوظ نہیں۔پشاورمسجد میں دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکمران مخلص ہوکرہوش کا ناخن لیکر اسلام وملت دشمنوں کوناکام بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران واپوزیشن باریاں بدلنے ایک دوسرے کو نیچادکھانے،الزامات لگانے میں مصروف جبکہ قوم دہشت گردی،بدامنی کا شکار ہیں قوم کے دشمنوں نے سازشوں کو کامیاب بنانے کیلئے ایک بار پھر دہشت گردی شروع کردی ہے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے حکمرانوں،مقتدرقوتوں میں قوم وملت دوستی اوراخلاص ضروری ہے امریکی جنگ سے نکلنے میں کامیابی ہے جماعت اسلامی پشاورمسجد دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ دردمیں ساتھ ہے اب صرف مذمت کی نہیں دہشت گردوں کو سبق سکھانے کا وقت ہے لیکن وہ مقتدرباختیار قوتوں میں اخلاص ہونے کی صورت میں دیاجاسکتا ہے۔حکومت واپوزیشن،مقتدربااختیار طبقات قومی مسائل ومشکلات بدامنی وبدعنوانی کے ذمہ دارہیں جماعت اسلامی ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کیساتھ ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ ملک سے بدامنی بدعنوانی اور مہنگائی وبے روزگاری کا خاتمہ ہوجائے حکمرانوں کو مسائل سے نجات کیلئے مخلص وایمانداراور امریکی سازش وغلامی سے نکلناہوگاملک کے بااختیارطبقات اب بھی عوام سے مخلص نہیں اوراوروں کے اشاروں پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے۔