بی اے پی کو خضدار میں فعال بنانے کیلئے خواتین ورکرز اپنا کردار نبھارہی ہیں،اسماء میر حسنی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کی خواتین ونگ کی صدر اسماء میر حسنی کی زیر صدارت خضدار کے علاقہ ملگزار میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بی اے پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری اسماء جلیل صائمہ امام زادی ماہ بی بی جمیلہ کلثوم نے سمیت خواتین پارٹی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی اے پی خواتین ونگ کی صدر اسماء میر حسنی و دیگرنے کہاکہ بی اے پی کو خضدار میں فعال بنانے کے لئے خواتین ورکرز اپنا کردار نبھارہی ہیں انشاء اللہ آنے والے بلدیاتی اور قومی الیکشن میں پارٹی ایک فعال پوزیشن میں ابھر کر سامنے آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے