اوتھل پو لیس کی کارروائی، شادی کی نیت سے بھاگنے والی لڑکی اوراس کے آشنا کو دھرلیا
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)اوتھل پو لیس کی بر وقت کاروائی، شادی کی نیت سے بھاگنے والی لڑکی اور اس کے آشنا کو دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اوتھل کے نواحی علاقے جار کے ایک گوٹھ سے گزشتہ شب گھر سے اپنے آشنا کے ساتھ شادی کی نیت سے فرار ہونے والی مسمات (الف) کو ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اوتھل کے مشرقی سمت پہاڑی سلسلوں میں پناہ لینے والے جوڑے محمد اکرم ولد محمد حسین قوم شیخ اور مسمات (الف) کو گرفتار کرکے اور مقدمہ درج کرکے اپنی تحویل میں لے لے کرمزید تفتیش شروع کردی ہے۔