ندیم افضل چن کا پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل لاہور میں ندیم افضل چن کے گھر جائیں گے جہاں ان کی پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت بھی وہ پی پی کے سینیئر رہنما تھے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد انہیں وزیراعظم کا ترجمان بنایا گیا تھا۔

بعد ازاں گزشتہ سال جنوری میں حکومت سے کئی امور اختلافات کے باعث انہوں نے وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے