کولپور،ہزاروں لیٹر غیرملکی ڈیزل، 2نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد
کولپور(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے کولپور میں کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر غیرملکی ڈیزل اور دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلیں۔ترجمان کسٹمز کے مطابق کولپور چیک پوسٹ پر اسسٹنٹ کلیکٹر باز گل، سپرنٹنڈینٹ خورشید حسنی، سینئر انسپیکٹر فریدرند، انسپیکٹر میر قلم اور کلاس فورتھ اسٹاف کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر ڈیزل برآمد لرلیا۔اس کے علاوہ کارروائی کے دوران دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی پکڑی گئیں ہیں، غیرملکی ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی قیمت ایک کروڑ روپے بنتی ہے۔
ترجمان کے مطابق وفاقی سطح پر وزیر اعظم عمران خان کی سخت ہدایات کی روشنی میں ممبر کسٹمز آپریشن سید محمد طارق ہدا اور چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق کی ہدایات پر کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر فرید خان اور ایڈیشنل کلیکٹر معین افضل کی ترتیب کی گئی ٹیم نے کارروائی میں حصہ لیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کولپور کے مقام پر کسٹم اسٹاف کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ماضی میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کسٹمز کولپور نے کئی کامیاب کاروائیاں کی ہیں جس کی وجہ سے اسمگلرز اب اس راستے کا کم انتخاب کرتے ہیں۔