ملک میں بے گھر افراد کو گھر نوجوانوں کو روزگار اور عوامی فلاح و بہبود کے کام حکومت کی ذمہ داریاں ہیں،سراج الحق
ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں بے گھر افراد کو گھر نوجوانوں کو روزگار اور عوامی فلاح و بہبود کے کام حکومت کی ذمہ داریاں ہیں لیکن حکومت ریٹائرڈ جج جنرل اور اسمبلی ممبران میں پلاٹس تقسیم کرتی ہے کروڑوں نوجوان بیروزگار اور لاکھوں افراد بے گھر ہیں جماعت اسلامی بغیر اقتدار کے عوامی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے چلانے کے ساتھ ہزاروں غریب خاندانوں کی کفالت بھی کر رہی ہے بلوچستان سے 2 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو جماعت اسلامی اسکالرشپ پر تعلیم دلوا رہی ہے قدرتی آفات میں بھی ہمیشہ جماعت اسلامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر پیش پیش ہوتی ہے جعفرآباد جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالمجید بادینی نے اپنی ذاتی جائیداد پچیس ایکڑ غریب افراد میں تقسیم کرکے ملکی تاریخ میں نئی مثال رقم کردی ہے ہم چاہتے ہیں ہر بے گھر شخص کو اپنا گھر مہیا کریں تاکہ وہ عزت کی زندگی اپنی چھت تلے بسر کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانجھوٹی جعفرآباد میں عبدالمجید ہاوسنگ اسکیم میں 400 بے گھر افراد میں پلاٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ہاتھوں سے 400 افراد میں پلاٹس کے دستاویزات تقسیم کیے اور کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس پر کرپشن اور لوٹ مار کا دھبہ نہیں جماعت اسلامی کے کسی ممبر کا نام پانامہ پیپرز اور پینڈورا لیکس میں نہیں دو بار خیبر پختونخواہ میں سینئر وزیر اور وزیر خزانہ رہا سرکاری خزانے سے ذاتی مقاصد کے لیے ایک روپیہ تک نہیں لیا پانامہ پیپرز سے پینڈوروا لیکس تک آف شور کمپنیوں سے لیکر ملکی خزانے کی لوٹ کھسوٹ میں پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی پی کے ممبران شامل ہیں جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی چاہتی ہے ملک سے سودی نظام انگریز قانون کا خاتمہ ہو عدل و انصاف کا نظام رائج ہو غریب اور امیر کے لیے ایک قانون ہو کوئی بھی نوجوان بیروزگار نہ ہو جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو 70 سالہ افراد کے لیے اسپیشل وظیفہ مقرر کرینگے تاکہ وہ اپنی اولاد پر بوجھ نہ بن سکیں کوئی بھی شخص خواہ مسلم و یا غیر مسلم عدم تحفظ کا شکار نہ ہو سب کو یکساں حقوق اور سہولیات میسر ہوں جماعت اسلامی کے ممبران جائیدادیں نہیں بناتے بلکہ اپنی ملکیت غریب افراد میں بانٹنے والے ہیں تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالمجید بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے غریب بے گھر افراد کو انکا ذاتی گھر مہیا کروں آج بے حد خوش ہوں کہ 4 سو بے گھر افراد اپنے گھر کا مالک بننے جا رہے ہیں پچیس ایکڑ پر محیط زمین پر چار سو افراد کو تمام تر سہولیات سے آراستہ جدید اور خوبصورت ولیج تعمیر کرکے دینگے پلاٹس کی تقسیم بغیر سیاسی و جماعتی بنیادوں کے کیا گیا پلاٹس حاصل کرنے والوں میں اقلیتی خاندان بھی شامل ہیں قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق گوٹھ سخی عزیز اللہ بادینی پہنچے جہاں انہوں نے میر مٹھا خان بادینی اور جعفر خان بادینی سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔