دہشت گرد کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے،میر جان محمد جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے پشاور کے مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے،دہشت گرد عناصر نسلی اور مذہبی اختلافات بڑھانے کے لئے مساجد میں حملے کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ مسجد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا،انہوں نے اللہ تعا لیٰ سے شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے