دہشت گردی کی ہر قسم قابل مذمت ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور قصہ خوانی بازار کے دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر قسم قابل مذمت ہے، گورنر بلوچستان نے پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام غمزدہ خاندان کے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے