دکھ کی اس گھڑی میں پشاور دھماکے سے متاثرہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشاور قصہ خوانی بازار خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے انتہائی سفاکانہ کاروائی قرار دیا ہے،وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ انہیں دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہواہے غم کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں اور کے پی کے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے لیکن ہم نے بحثیت قوم دہشت گردی کی عفریت کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا اور اسے شکست دینا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو قوتیں پاکستان میں دہشت گردی کے زریعہ عدم استحکام چاہتی ہیں انہیں اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ بیگناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے اور مساجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں اور سخت ترین سزا کے مستحق ہیں وزیراعلیٰ نے بم دھماکے میں جانبحق ہونے والوں کے لئے دعا ئے مغفرت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں امن کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی اور جلد ملک میں دیرپا امن قائم ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے