بہت جلد دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگے،سینیٹرسعید احمد ہاشمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹرسعید احمد ہاشمی نے کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ اور پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار میں امام بارگاہ میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہیں،انکا کہنا تھا کہ ملک میں ایک بار پھر مذہبی دہشت گردی شروع ہوگئی ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے اس کی روک تھام کیلئے جہاں سرکاری اداروں کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے وہیں سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ورنہ یہ آگ پورے ملک میں پھیل جائے گئی جو موجودہ ملکی حالات میں خطرناک ثابت ہوسکتی ہے لہٰذا سیکورٹی اداروں کو اندورنی دشمنوں پر خصوصی نظر رکھنا ہوگئی انہوں نے کوئٹہ اور پشاور میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، انکا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بہت جلد دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے