پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ڈی چوک پر پڑاؤ ڈالنے کی تجویز

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ڈی چوک پر پڑاؤ ڈالنے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہوئی اور اسلام آباد میں دھرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئیں۔

پارٹی رہنماؤں نے بلاول بھٹو کو ڈی چوک پر پہنچنے اور جلسہ کرنے کی تجویز دے دی اور کہا کہ حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے ڈی چوک پر جلسہ کیا جائے۔

رہنماؤں نے اسلام آباد پہنچ کر مارچ ختم کرنے کے بجائے کچھ روز پڑاؤ ڈالنے کی تجویز دی تاہم بعض رہنماؤں نے فیض آباد یا اسلام آباد ایکسپریس وے پر جلسہ کرنے کی تجویز دی۔ذرائع کے مطابق جلسے کے مقام سے متعلق حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے