نیب بلوچستان نے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیب بلوچستان نے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کے خلاف مبینہ بد عنوانی کی تحقیقات شروع کردیں محکمہ صنعت و حرفت بلوچستان سے تفصیلات کرلیں، نیب بلوچستان کی جانب سے سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت کے نام لکھے گئے مراسلے میں سابق صوبائی وزیر صنعت و حرفت میر عبدالغفور لہڑی کے خلاف کیس نمبر 6892میں تحقیقات کے دوران میر عبدالغفور لہڑی سمیت انکے 14قریبی رشتہ داروں کے صوبے کے تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹ، جائیدادوں، لیز، مالی دلچسپی کی تفصیلات 7مارچ تک طلب کرلیں، نیب کے مراسلے کے بعد محکمہ صنعت و حرفت بلوچستان نے ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز، ایم ڈی لیڈا، ایم ڈی جیڈا سے تفصیلات طلب کرلی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے