ملک سے نفرتوں کے خاتمے امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ہمیں ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، لالا یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ ملک سے نفرتوں کے خاتمے،امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ہمیں ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ہمیں نوجوانوں کو ہیرے،جواہرات او دولت کی بجائے ایک پرامن اور پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا بصورت دیگر آنے والی نسلیں ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گی،پشتون اوربلوچ عوام محب وطن ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردارادا کیا ہے۔یہ بات انہوں نے بلوچستان امن جرگے کی طرف سے ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی اورانکے وفد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عشائیے سے ایم کیوایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی،رکن اسمبلی راشد خان خلجی،ملک امین اللہ کاکڑ،مفتی محمد احمد،انجمن تاجران کے صدررحیم آغا،ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان کے صدرملک عمران کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر قبائلی رہنما ملک عبیداللہ بڑیچ، میرظفر شاہوانی،رشید خان ناصر،قبائلی رہنما شیرمحمدخلجی اوردیگربھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملک کے دیگر صوبوں کی طرح محب وطن شہری ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی دشمنیوں اور آپس کی نفرتوں نے عوام کو جتنانقصان پہنچایا ہے اسکی کوئی مثال نہیں ملتی نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب کی بجائے کلاشنکوف ہے جس کسی بھی طرح نیک شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ملک سے نفرتوں کے خاتمے،امن اوربھائی کے چارے کے فروغ کیلئے آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملکر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کیلئی ہیرے،جواہرات اور دولت کی بجائے ایک پرامن اورپڑھالکھا معاشرہ تشکیل دیناہوگا بصورت دیگر آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان امن جرگے نے قبائلی دشمنوں اور نفرتوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کرداراداکیا ہے اورآئندہ بھی ہم اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کی سطح پر وفود کے تبادلے اور ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ ملک بیٹھ کر مسائل کو حل کیا جاسکے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اورانکے کوبلوچستان آمد پر بلوچستان امن جرگے کی طرف سے خوش آمدید کہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے