محدود وسائل اورمشکلات کے باوجود شہرمیں صفائی کا کام بہترین اندازمیں کررہے ہیں، سہیل الرحمن بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود  شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بہترین انداز میں کررہے ہیں صفائی کرنے والا عملہ شہر میں صفائی و ستھرائی کی زمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دے رہاہے شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے کچرہ اٹھانے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے موجودہ اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں شہر میں چند جگہوں پر کچرہ پڑنے کا مقصد یہ نہیں کہ شہر میں صفائی نہیں ہو رہی ہے بلکہ کوئٹہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 9 سے 10 ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سیمیٹرو پولیٹن کارپوریشن کے آفیسران و عملہ کے اجلاس  کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حافظ شوکت علی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے مزید کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہر سے کچرا اٹھانے کے لئے لیے ہر وقت موجود  رہتا ہے لہذا ان کی نگرانی کے لیے انتطامیہ متحرک ہے تاکہ جہاں مسائل اور مشکلات درپیش ہیں انہیں جلد از جلد دور کیے جائیں اپنے وسائل میں رہتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں گے اور مشکلات اور مسائل کو کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے انہوں   نے کہا کہ میٹرو کارپوریشن کے ملازمین کی نگرانی  کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس  وقت میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں کوئی گھوسٹ ملازم نہیں لیکن کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا  کہ عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلیں   رئیں گے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس صفائی ستھرائی کی نگرانی کے ساتھ ساتھ پولیس کی مدد سے تجاوزات کا خاتمہ بھی کرینگے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آسکے کوئٹہ شہر کو صفائی کے حوالے سے سب زون میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ صفائی کا نظام بہتر اور عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہاکہ میٹروپولیٹن کا عملہ اپنے فرائض  محنت اور ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہے اسلئیشہر میں صاف ستھرائی کا کام ہمیشہ جاری رہتا ہے اس کے علاوہ شہر میں صفائی کے حوالے سے  بہتری کی گنجائش موجود ہے لہذا آئندہ چند دنوں میں عوام کو اس حوالے سے مزید بہتری نظر آئے گی  اس حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کی صفائی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گھروں کا کچرہ گلیوں اور سڑکوں میں پھینکنے کی بجائے مخصوص جگہ یا کوڑے دان میں ڈالیں تاکہ ان کو بآسانی ٹھکانے لگایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے