قلا ت پو لیس کی کارروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات پولیس کی کاروائیاں جاری،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا گیا، قلات پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی قلات رینج محمد سلمان علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی عبدالحمید کٹوہر کے زیر نگرانی میں ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی نے پولیس تھانہ سٹی قلات کو مطلوب اشتہاری ملزمعلی مراد ولد محمد مراد قوم شاہوانی سکنہ کلی پندرانی قلات کو گرفتار کرلیا، ملزم قلات پولیس کو قتل کے مقدمہ میں 4 سالوں سے مطلوب تھا،مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے