فاطمہ جناح روڈ پر بم دھماکے کے 15زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، 9 تاحال زیرعلاج
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر بم دھماکے کے 15زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، 9تاحال زیرعلاج، ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق گزشتہ شب فاطمہ جناح روڈ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 15افراد کو طبی امداد فراہم کرنے اور انکی طبعیت میں بہتری آنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ سول ہسپتال کوئٹہ کے مختلف وارڈز میں اس وقت چار اور ٹراما سینٹر میں 5زخمی زیر علاج ہیں