حکومت کو ہر محاز پر شکست کا سامنا ہے حکومت پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر ہزارہ برادری کے ا فراد کو ٹارگٹ کرنے اور ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے امن کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے کوئٹہ کے امن کو خراب کرانا دراصل پورے صوبے کے امن کو خراب کرنے کے مترادف ہے پولیس فورس نے ہمیشہ صوبے کے امن کو برقرار رکھنے اور عوام کو تحفظ دینے میں اپنی جانوں کی بازی لگائی ہے جس پر پورے صوبے کے عوام کو فخر ہے ہم اپنے بہادر پولیس آفیسران کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لینگے دہشت گرد اپنی حرکتوں سے باز آجائیں اور دشمن کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں بھارت ملک وصوبے میں دہشت گردی میں ملوث ہے جسکا حساب ان سے لینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی و وفاقی حکومت عوام کے جانو مال کے تحفظ کو یقینی بنائے یا پھر اپنی کوتاہی کو تسلیم کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہوکر کسی اور کو موقع دیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر محاز پر شکست کا سامنا ہے حکومت پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی رد عمل کا سامنا حکومت کسی صورت نہیں کرسکتی جسکے باعث حکومتی وزراء میاں نواز شریف میاں شہباز شریف مریم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی باتیں کر رہے ہیں لیکن حکومت جو کچھ بھی کرے شکست سے کسی صورت نہیں بچ سکتی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے بھی اب پچھتارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت ڈیل نہیں کرینگے ملک میں صاف و شفاف الیکشن کیلئے بااختیار الیکشن کمیشن کو بااختیا ر بنایا جائے ملک کی معاشی و سیاسی حالات انتہائی خراب ہیں جس سے ملک ڈوب رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دوڑ میں شریف براداران میں کوئی اختلاف نہیں تحریک عدم اعتماد میں اکثریت ملنے کی صورت میں فیصلہ میاں نواز شریف کا ہی ہوگا جبکہ اپوزیشن کی رائے کو بھی سنا جائے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کشمیر کا سودا کیا دوسرا کام قوم پر مہنگائی مسلط کرنے کیلئے ملک کو معاشی طور پر تباہ وبرباد کرنا عالمی سازش ہے عوام عمران خان کے ٹیکس پر ٹیکس سے تنگ آچکی ہے عوام کی زندگی کو جان بوجھ کر آجیرن بنانے کی سازش آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے ایماء پر ہورہا ہے انہی مالیاتی اداروں اور دیگر عالمی قوتوں کے مشترکہ کوششوں نے قوم پر جعلی الیکشن کے زریعے عمران خان اور انکی ٹیم کو قوم پر مسلط کیا گیا جسکے نتائج کا سامنا آج 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ دو یا تین روز ملکی سیاست کیلئے انتہائی اہم ترین ہیں ہمیں ایوان میں مطلوبہ تعداد مل چکی ہے اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو 23 مارچ لانگ مارچ کرنے کی شاید ضرورت ہی نہ پڑے چند ماہ کی حکومت ملک بھر میں عام الیکشن کرائیگی اور پی ڈی ایم الیکشن میں بھی انتخابی اتحاد کریگی اور پی ٹی آئی کو ملک بھر میں شکست دینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے