بلوچستان کی سرزمین کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں، قاسم سوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ فاطمہ جناح روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں دہشت گردوں کو ان کے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردوں کی کوئی دین اور مذمت نہیں ہوتی، بلوچستان کی سرزمین کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے صوبے کی عوام اپنے فورسز کے ساتھ کھڑی ہے کوئٹہ بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد جلد انجام کو پہنچیں گے، قاسم خان سوری کا مذید کہنا تھا کہ کوئٹہ بم دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں اور عام افراد کی شہادت پر غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہوں انہوں نے مذید کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے