بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ، متاثرہ افراد کی تعداد35361ہو گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35361ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 4اضلاع سے کوررونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 35361ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے8افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34931ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد54ہے جن میں سے4ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے4کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح1.17 فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے342ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ204افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 376اموات ہو چکی ہیں۔