بلاول بھٹو کی وزیراعظم کو 5دن میں استعفیٰ دینے کی مہلت

احمد پور شرقیہ (ڈیلی گرین گوادر)بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے 5 دن کی مہلت دیدی۔ کہتے ہیں کہ اگر استعفیٰ نہ دیا تو پھر عدم اعتماد لائیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے 5 دن کی مہلت دیدی۔ کہتے ہیں کہ غیرت ہے تو 5 دن میں استعفیٰ دو اور اسمبلی توڑ دو، اگر 5 دن میں استعفیٰ نہ دیا تو پھر عدم اعتماد لائیں گے، تب تک ہمارا نمبر بھی پورا ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان میرے ساتھ رہے تو جلد خوشخبری آجائے گی، غیرت ہے تو 5 دنوں میں استفعیٰ دو اور اسمبلی توڑو، پھر دیکھتے ہیں عوام کس کے ساتھ ہے۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل اپوزیشن جماعتیں اگلے وزیراعظم پر متفق ہوگئیں، اگلا وزیراعظم مسلم لیگ ن جبکہ اسپیکر پیپلزپارٹی سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے