یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے، سلیکٹڈ نے ہر آدمی کی زندگی مشکل بنادی : بلاول کا گھوٹکی میں خطاب

گھوٹکی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی میں عوامی لانگ مارچ سے خطاب میں کہا کہ ہم پنجاب میں داخل ہورہے ہیں، اب تو دما دم مست قلندر ہوگا، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کا وقت آگیا۔سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔ملک پر کٹھ پتلی حکومت مسلط، الٹی گنتی شروع ہوچکی، جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچ کر ان سے حساب لے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو نظر آئے گا، کون عوام کے ساتھ اور کون سلیکٹڈ چور کے ساتھ کھڑا ہے، جمہوری اور انسانی حقوق پر ڈاکہ مارنے والے کو جانا ہوگا، جس نے جیب، پیٹ اور ووٹ پر ڈاکا مارا، اسے برداشت نہیں کرسکتے۔ یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نے ہر آدمی کی زندگی مشکل بنادی۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بعد انہوں نے عزم کرلیا تھا، سلیکٹڈ کو اس صوبے سے ایک ووٹ نہیں ملنا چاہیے، عمران خان کو گھوٹکی میں اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم حملہ کرتے رہیں گے، کٹھ پتلی کی ناانصافی سناتا رہا تو رات تک یہاں ہی رہوں گا، ہم پرامن لوگ ہیں جمہوری ہتھیارعدم اعتماد ہمارے ہاتھ میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے