کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلوچ کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلوچ قومی کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا،کلچر ڈے کے موقع پر ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقاریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مرد خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، بلوچی دستار، ملبوسات، چھڑی،چوٹ پہن کر بلوچ قومی کلچر و ثقافت کو اجاگر کیا، مختلف اضلاع میں ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص پیش کیا گیا،گوادر میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے مختلف تقریبات منعقد کی گئی، جس میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا، عورت بھی بہت بڑا میلہ لگا جہاں بلوچ قدیم ثقافت کی روایتی اشیاء کے بڑے پیمانے پر اسٹالز لگائے گئے مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے، اشیاء ڈیزائن کئے گئے جس میں مختلف ثقافتی اسٹال لگائے گئے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر ان کے دیگر علاقوں کی طرح تربت میں بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا، تربت میں ایف سی کی جانب سے رات کو رنگارنگ محفل موسیقی بھی ہوئی جس میں صوبے بھر کے نامور بلوچی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس میں شرکاء بلوچی لوک گیتوں اور دھنوں سے بھی محضوض ہوتے رہے،بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ہرنائی میں بھی بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہرنائی کے علاقے سپین تنگی کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء تقریب میں تقریر ٹیبلوز اور بلوچی رقص کے ذریعے بلوچ کلچر کے خدوخال کو نمایاں کیا، کلچرل پروگرام میں فرنٹیئر کور کے حکام میں طلباء میں شہری کا سامان اور کھانے کی اشیاء بھی تقسیم کی ایف سی حکام اور طلباء نے شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے مختلف اقسام کے پودے لگائیں،مقامی عمائدین اساتذہ اور طلباء نیفرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے حکام کی جانب سے بلوچ کلچر ڈے میں شرکت کو سراہتے ہوئے پاکستان آرمی اور فرنٹیئرکور سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے