پشاورمیں فائرنگ سےپولیو ورکر جاں بحق

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) پشاور کے نواحی علاقے تھانہ داودزئی کے حدود میں فائرنگ سے ڈیوٹی کے بعد گھر جانے والی پولیو ورکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق خاتون پولیو ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر جارہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں متعدد پولیو ورکرز کے قتل کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا تاہم مذکورہ واقعہ کے حوالے سے تاحال حکام کا کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے