وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی امور سے متعلق اجلاس، آرمی چیف کی شرکت
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے جس میں سول اور عسکری حکام شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سکیورٹی امور سے متعلق اجلاس میں قومی سلامتی امور سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملکی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران خطے کی صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر حکمت عملی پربھی مشاورت کی گئی۔