مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے فاطمہ جناح روڈ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، صوبائی مشیر داخلہ نے فاطمہ جناح روڈ دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں بہترین طبی سہولیات اور بہتر علاج کرنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے