قلات شہراورگردونواح میں ہلکی ہلی بارش، وادی ہربوئی میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلی بارش،وادی ہربوئی میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ،گیس پریشر غائب جبکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب قلات شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش ہو ئی جبکہ ہربوئی کے پہاڑوں پربرف پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، شدید سردی کے باوجود گیس پریشر بالکل غائب جبکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ وولٹیج میں اتار چڑاؤ اور بجلی کی تاروں کو ٹو فیس کرنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے