سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،سید احسان شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے فاطمہ جناح روڈ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے صوبائی وزیر صحت نے فاطمہ جناح روڈ دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں بہترین طبی سہولیات اور بہتر علاج کرنے کی ہدایت کی ہے صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ بم دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور زخمیوں کا علاج جاری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور وہ خود زخمیوں کے علاج معالجہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔