بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلو چ گزشتہ دنوں اسلام آباد پریس کلب کے باہر پو لیس کی جانب سے بلو چستان کے طالب علموں کے احتجاج پر لا ٹھی چارج پر حکومت بلو چستان کی جانب اٹھائے اقدامات پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے، اجلاس میں صوبائی اور ضلعی مشائخ کونسل کے قیام کی آئینی قرار داد پیش کی جائے گی، مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی جانب سے بلو چستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء آغا حبیب شاہ کی شہا دت پر انہیں خراج عقیدت پیش کر نے سے متعلق مذمتی قرار داد پیش کریں گے،اجلاس میں اپو زیشن لیڈر ملک سکند خان ایڈ وکیٹ بلو چستان پو لیس اور بلو چستان لیو یز فورس کی تنخواہوں میں 15فیصداضا فے ،رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلو چ رخشان یو نیورسٹی کے قیام کو ممکن بنا نے،رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے سابق قبا ئلی اضلاع میں ٹیکسز کے خاتمے کی بابت ضروری اقدامات اٹھانے سے متعلق الگ الگ قرار داد پیش کریں گے، اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اور محکمہ آپاشی سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔