بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت اور اخوت کو فروغ دینا ہے، میر چنگیز خان جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ بلوچی ثقافت کا دن ثقافت کی پہچان اور محبتوں کا پیغام ہے اور کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت اور اخوت کو فروغ دینا ہے، پاکستان مختلف ثقافتی پھولوں پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ ہے اور بلوچی ثقافت ان پھولوں میں سے ایک خوبصوت پھول ہے، یہ بات انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے بلوچ قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل صوبہ بلوچستان کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے، بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت،منفرد طرز زندگی کو بہتر سمجھنا اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنا ہے، پاکستان میں آباد تمام اقوام کی ثقافت امن و محبت کا پیغام ہے اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی ورثے کا ہمیشہ تحفظ کرتی ہیں، انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم سمیت بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کی ترقی، خوشحالی اور بہترین مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے