بلوچستان کے عوام کو جماعت اسلامی مسائل سے نجات دلاکر نااہل ناکام حکمرانوں سے حقو ق دلائیگی،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو جماعت اسلامی مسائل سے نجات دلاکر نااہل ناکام حکمرانوں سے حقو ق دلائیگی جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی حقوق کے حصول،مسائل کواجاگر اور حل کیلئے دھرنے دے رہی ہے عوام جماعت اسلامی کے دھرنوں میں شرکت کرکے ناانصافی،جبر لاقانونیت، ناانصافی،بدعنوانی وبدامنی کے خلاف آوازبلند کریں آج ڈیرہ اللہ یار میں حق دو عوامی دھرناہوگا سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اللہ یار میں عوامی اجتماعی مسائل کو اجاگر حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے،جائز آئنی قانونی حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عوامی دھرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے دھرنے سے سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے جبکہ حق دوتحریک کے قائد مولاناہدایت الرحما ن بلوچ مستقبل کے لائحہ عمل کابھی اعلان کریں گے۔ دھرنے میں شرکت کیلئے تاجروں دکانداروں نوجوانوں علمائے کرام سمیت عوام الناس کو دعوت دے دی گئی ہے۔ بلوچستان کو لاوارث چھوڑنے،مسائل ومشکلات پیداکرکے بدعنوانی کورواج دینے والوں کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا مسائل ومشکلات کے ذمہ دارحکومتوں میں شامل جماعتوں ممبران اسمبلی نے پید اکیے ہیں۔جماعت اسلامی قوم کو مشکلات وپریشانیوں سے نجات دلائیگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں عدل وانصاف کے اسلامی حکومت سے ہی مسائل حل ہوں گے بدقسمتی سے یہاں اعلانات ووعدے اورخوشنما نعرے تولگائے جاتے ہیں لیکن عملی طورپر کچھ نہیں ہر طرف اقرباپروری مہنگائی غربت رشوت اور لوٹ مار جاری ہے انصاف،علاج،تعلیم کے دروازے غریب پر بندکیے گیے ہیں لٹیروں عوام دشمنوں کے خلاف صرف جماعت اسلامی میدان میں موجود ہیں انشاء اللہ ہم سب ملکر عوام کو ساتھ ملاکر قوم وملت دشمنو ں کو ناکام بنائیں گے بلوچستان کو دیانت دار دین دار عوام کے دکھ دردمیں شامل ہونے والی جماعت اسلامی مسائل ومشکلات سے نجات دلاسکتی ہے عوام الناس کل ڈیرہ اللہ یار عوامی دھرنے میں شرکت کرکے مسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کی راہ ہموار کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے