اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بلوچ طلبا پر وحشیانہ تشدد قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بلوچ طلبا پر پولیس کی جانب سے وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ حکمران ناعاقبت اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان میں نفرتوں کے جو مینار کھڑے کررہے ہیں ان کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے، بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے جسے سیاسی انداز سے حل کرنے کے بجائے مطلق العنان حکمران جنرل مشرف نے بزور شمشیر بلوچستان کو فتح کرنے کی حکمت عملی اپنائی جس کی وجہ سے نہ صرف بلوچستان میں انارکی پھیل گئی بلکہ ملک میں عدم استحکام پیدا ہوا موجودہ حکمران مشرف کے لگائے ہوئے آگ پر پانی ڈالنے کے بجائے پٹرول ڈال رہے ہیں جس سے نفرتوں کے مینار کھڑے ہورہے ہیں نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کے واقعات عروج پر ہیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج کرنے والوں پہ یا تو مقدمات درج کئے جاتے ہیں یا انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، نیشنل پارٹی نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلوچ طلبا پر بدترین تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے