کسٹمز کوئٹہ کی رکھنی میں کاروائی، چار کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز کوئٹہ کی رکھنی میں کاروائی، چار کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا، ترجمان کے مطابق کسٹمز کوئٹہ نے رکھنی میں کاروائی کر تے ہوئے چار کروڑ روپے مالیت کی چالیہ، انڈین میڈیسن، ایرانی ڈیزل، اسپیئر پارٹس، پلاسٹک شاپر، سائیکل پارٹس برآمد کر کے قبضے میں لے لی، مزید کاروائی جا ری ہے۔