تمام مکاتب فکر کو قبائلی رنجشوں کے خاتمے میں کردار اداکرناہوگا، حاجی حشمت لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی رہنما ء حاجی میر حشمت لہڑی نے لہڑی اقوام کے دو ذیلی شاخوں کے درمیان تصفیہ کے موقع پر قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی دشمنیاں ملک اور صوبہ کے ترقی و خوشحالی کے راہ میں رکاوٹ ہے تمام مکاتب فکر کو قبائلی رنجشوں کے خاتمے میں کردار اداکرناہوگا، قبائلی نفرتوں اور تعصب کے خاتمے کیلئے تمام قومی قبائلی مشران علماء کرام پیران طریقت وشریعت اپنا مثبت اور اہم کردار اداکریں قبائلی تنازعات کی خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے دیرینہ مسائل حل کرکے آپس میں بھائی چارگی اور محبت کیساتھ رہ کر اپنے صوبے اور علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے ہمیں اسلام کی تعلیمات اور قبائلی اقدار و روایات سے رجوع کرنا ہوگا اسی میں بحیثیت قوم ہماری کامیابی کا رازہ پوشیدہ ہے تنازعات سے قومیں زوال پذیر کا شکار ہونگے،قبائلی تنازعات کے بروقت خاتمہ کرکے آپس میں بھائی چاری اور رواداری کو فروغ دینا چاہئے تاکہ امن وامان کے فضاء قائم ہوسکیں،انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کی کنجی قبائلی بھائی چارے میں ہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق ظالم کے بجائے مظوم کی حمایت ہمارا فرض ہے کسی فرد کی خطاء کو پورے قبیلے کی خطا نہ سمجھی جائے اس وقت علاقے کی جو فضا ہے اس میں عفو و درگزر سے کام لینا اور معاف کرنا ایک بہترین عمل ہیں معاف کرنے والے کیلئے دنیا و آخرت میں سرخروئی ہیں،انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور قبائلی مشران کو قبائلی دشمنیاں کو ختم کرنے کے لئے کردار اداکرناہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے