بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.33 فیصد ریکارڈ،7 نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.33 فیصد ریکارڈ،7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35352 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34911 ہوگئی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہے جن میں سے ہائی فلو کے 5 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 375 اموات ہوچکی ہی ہے۔