اہل بلوچستان کو سی پیک کے ثمرات دیناوقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے صوبے کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل کواجاگراورحل کیلئے عوامی احتجاجی دھرنے شروع کردئیے ہیں حکومت واپوزیشن غافل وناکام، آئینی معاشی حقوق نہیں دیتے اس لیے جائز حقوق کے حصول کیلئے دھرنوں پر مجبور ہوئے۔کوئٹہ کے بعدکل ڈیرہ اللہ یار،ژوب،لورالائی سمیت بڑے شہروں میں دھرنے ہوں گے نااہل ناکام حکمرانوں،مہنگائی بدعنوانی اوربدامنی کے خلاف اورحقوق کے حصو ل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے بدقسمتی سے حکومت واپوزیشن غافل،ذاتی مفادات کیلئے کوشاں ہیں عوام کا کوئی پوچھنے والانہیں ہرطرف اقرباء پروری کرپشن وکمیشن مافیا کا دوردورہ ہے۔ان حالات میں عوام کی امیدوں کا مرکز جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی ہر مصیبت وپریشانی میں خدمت ومددکی ہے بدعنوانی،اقرباء پروری موروثیت سے پاک اہل دیانت دار اورعوام کی خدمت والی پارٹی جماعت اسلامی ہے عوام ہماراساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق ڈیرہ اللہ یار دھرنے میں احتجاجی تحریک کے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ بلوچستان کے عوام میں حکمرانوں منتخب نمائندوں اور سیکورٹی فورسزواسٹبلشمنٹ کے خلاف رد عمل پایا جاتا ہے یہ سب ان اداروں کی ناقص کارکردگی،بدعنوانی،اقرباء پروری ظلم وناانصافی کی وجہ سے ہے۔ہر طرف دیانتداری ایمانداری اخلاص ونیت یتنی کا فقدان ہے۔ بلوچستان میں حکومتی اور سیکورٹی اداروں کا اپنے فرائض سے تجاوزاور عوام سے غیر مجازرویہ کے خلاف شعورکی بیداری کا عمل جاری رکھیں گے حق دو تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔بلوچستان کے عوام دیگر صوبوں کی نسبت غربت مہنگائی بے روزگاری کا شکار ہیں صوبے میں قدرت نے جو روزگار وتجارت کے مواقع دیے ہیں حکومت اورسیکورٹی ادارے اس کو بھی عوام کی پہنچ سے دور اور مشکلات وپریشانی پیدا کررہے ہیں ساحل،بارڈرزٹریڈ میں عوام کو سہولیات،روزگار کا تحفظ،چیک پوسٹوں پر تذلیل سے نجات دلاکر بجلی گیس وپینے کے پانی کی سہولیات فراہم کی جائیں اہل بلوچستان کو سی پیک کے ثمرات دیناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی اس ملک کی سیاست،عدالت وحکومت کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام امریکی غلاموں،سیکولر بے دین حکمرانوں سے تنگ آگیے ہیں مہنگائی وبے روزگاری اور سودی نظام نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے سودخوروں سے بھاری سود پر قرضے لیکر ملک کا بیٹرہ غرق کردیا گیا سودی نظام کی وجہ سے معیشت تباہ اور ہر فرد تباہ وپریشان ہیں بدعنوانی عروج پر اور حکومتی وعوامی سطح پر بدعنوانی سرائیت کر گئی ہے جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکر رہی ہے اور مہنگائی بے روزگاری سودی نظام کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ آج بدقسمتی اور بدعنوانی عام ہونے کی وجہ سے ہر کرپٹ بدعنوانی رشوت چوری کو حق سمجھ کر کررہے ہیں۔