جمعیت علماء اسلام مملکت خداداد پاکستان کی محافظ جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس بمقام جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی دفتر میں زیر صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق منعقد ہوا،جس میں اہم فیصلے کئے گئے،مجلس عمومی کا اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا گیا جس میں بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،3 مار چ بروز جمعرات جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کا اہم نمائندہ اجلاس 2 بجے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی سیکرٹریت میں طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سینئر نائب امیر مولانا خور شید احمد،جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا قاری مہر اللہ،مولانا شیخ احمد جان،مولانا شیخ عبد الاحد،مولانا حافظ مسعود احمد،مولانامحمد ایوب،مولانا عبدالغفو مدنی،مولانا مفتی عبدالسلام،مولانا مفتی رحمت اللہ،مولانا اشرف جان،حافظ شبیر احمد مدنی،حاجی ولی محمد،ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی،مولانا جمال الدین حقانی،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی،میر فاروق لانگو،چوہدری محمد عاطف، ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی، حاجی محمد قاسم خان خلجی،مولانا حافظ سردار احمد،ملک نصیرا حمد کاکڑ،ضلعی سالار مولانا حافظ سعدا للہ آغا، مولانا مفتی ابوبکر،مولانا حافظ رحمن گل،مولانا حافظ دوست محمد نے کہاکہ ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے، تمام جمہوری قوتوں کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، دوسری سیاسی جماعتوں کی خاطر بڑی قربانیاں دیں، مگر جمعیت علماء اسلام اپنی سیاسی بصیرت کی بنیاد پر جدوجہد جاری رکھے گی، جمعیت علماء اسلام پاکستان قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں عوام کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، جمعیت علماء اسلام مملکت خداداد پاکستان کی محافظ جماعت ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات ملک وقوم کے مفاد میں ہے،موجودہ حکمرانوں نے ملک کے تمام اداروں کو اقتدار کے خاطر تباہ کردیا،عوام ہر صورت میں موجودہ ظالم حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سالمیت اور آئین پاکستان کے بالادستی کے لئے جہد وجہد جاری رکھیں گے،موجودہ نااہل حکمران پاکستان کے بدنام داغ بن چکی ہے،انہوں نے کہا کہ 9 مارچ کو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے دستوری جنرل کونسل کا اہم اجلاس بمقام جامع مطلع العلو م بروری روڈ پر طلب کر لیا گیا جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کیا جائے گا،3 مارچ بروز جمعرات 2بجے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کا اہم مشترکہ نمائندہ اجلاس طلب کر لیا گیا،جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام تحصیلوں اور یونٹوں کے امراء اور نظما 9 مارچ کو ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں اپنے اپنے حلقوں کے مجلس عمومی کے اراکین کا حاضری یقینی بنائیں۔