یوکرائن میں دنیا کا سب سے بڑا جہاز ’’مریا‘‘ روسی حملے میں تباہ
یوکرائن پر حملے کے چوتھے روز روس نے یوکرائنی دارالحکومت کیف کے نواح میں واقع گوستومل نامی ایئر پورٹ پر موجود دنیا کے سب سے بڑے جہاز کو تباہ کر دیا۔ روس کے حملے کے آغاز سے ہی گوستومل ایئرپورٹ کے قریب لڑائی جاری ہے۔ روسی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کو بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔