گوادر یونیورسٹی سی پیک منصوبے، صوبے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، چیف سیکرٹری بلوچستان

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالزاق صابر،رجسٹرار دولت خان، سینئر فیکلٹیزاور یونیورسٹی انتظامیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا،وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر نے گوادر یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دی، چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گوادر یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور طلبا اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر یونیورسٹی سی پیک منصوبے، صوبے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، انہوں نے کہاکہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو گوادر یونیورسٹی میں انتہائی باصلاحیت اور قابل فیکلٹی ممبران کی زیر نگرانی معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے، انہوں نے طلباء کو معیاری تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں کے حصول کے لئے درکار دیگر سہولیات کی صورت میں مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالزاق صابر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکھنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں اور یونورسٹی سیکھنے کا سب سے معقول اور اعلیٰ پلیٹ فارم ہے جو آپ کو اپنے علم اور صلاحیتوں کو معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے استعمال کرنے کا کافی موقع فراہم کرتا ہے،تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان منصوبہ بندی و ترقیات سلمان مفتی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم محمد ہاشم علیزئی اور ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد بلوچ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افیسران، یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ نے بھی شرکت کی، یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر نے تقریب کے آخر میں مہمانوں میں یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے