کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری کریں،میر ضیاء ا للہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری کریں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس نزنجو کی قیادت میں جو ترقیاتی عمل قلات اور باقی صوبے میں جاری ہے اسی کارکردگی کی بدولت بلوچستان عوامی پارٹی پورے صوبے میں کلین سویپ کریگی صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کو سامنے رکھ کر میدان میں اترینگے اور ان شکست خوردہ عناصر کو ایک بار پھر شکست سے دو چار کر کے علاقہ سے زاتی مفاد کی سیاست مفاد پرستی کی سیاست اور عوام کو دھوکہ دینے والی سیاست کو ختم کر دینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور بلوچستان عوامی پارٹی کا ویژن ہئے کہ پڑھا لکھا بلوچستان اور ترقیافتہ بلوچستان ہمارا مشن ہئے پارٹی کے ویژن کو گھر گھر پہنچانا اور بلا رنگ و نسل صوبے کے ہر فرد کے لیے کام کرناہے تاکہ صوبہ ترقی اور خوشحالی کے سنگ میل طے کرے صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ پارٹی شہیدوں کی پارٹیہے اور پارٹی شہید سراج خان رہیسانی اور شہید آغا حبیب شاہ اور سیکورٹی فورسز کے شہدا جنہوں اپنے خون کا نظرانہ پیش کر کے بلوچستان میں امن قاہم کرنے کے لیے جام شہادت نوش کی ہے ان سب شہدا کے مشن کو راہیگاں نہیں جانے دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے