مولانا فضل الرحمان سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات،حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر محمود خان اچکزئی کی ملاقات،حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، پیر کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی، ملا قات میں حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو صورت حال سے آگاہ کیا جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔