ملک و صوبے کوعدم استحام کا شکار بنانے کی ہرمزموم سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،سردار یعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے حب میں بم دھماکے میں شہید ہو نے والے بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنماء آگا حبیب شاہ اور دیگر کے زخمی ہو نے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرع کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے سیاسی رہنماوں اور عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے اور نہ ہی ہم اس طرع کے حملوں سے گھبرانے والے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک وصوبے میں کسی صورت نام نہاد دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہمارے ملک و صوبے کو عدم استحام کا شکار بنانے کی ہر مزموم سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ہم کسی ہمسائیہ ملک پر الزام تراشی نہیں لگانا چاہتے لیکن شواہد اور ہمارے ملکی اداروں کی تحقیقات بتاتے ہیں کہ ان تمام واقعات میں بھارت ملوث ہے اور دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہا ہے بھارت پاکستان کو کمزور نہ سمجھیں ہم نے ہمیشہ بھارت کو کڑا جواب اور عبرتناک شکست سے دو چار کیا ہے پاکستان ایک ناقابل تسخیر ایٹمی ملک ہے،انہوں نے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگ راہ راست پر آجائیں اپنے ملک کی تباہ کاری و بربادی کا ہر گزحصہ نہ بنیں دہشت گرد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک اور بلوچستان کی خدمت کریں،انہوں نے کہا کہ عوام ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف متحد رہے انہوں نے شہید آغا حبیب شاہ کے پسماندگان اور دیگر ورثاء سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا مانگی۔