ضلع سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ضلع سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیاہے،ضلع بھر میں 44 ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے،لیویز اور پولیس محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، بلوچستان کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع سبی میں بھی آج سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جو4مارچ تک جاری رہے گاڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر کیا اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹرمحمد اکبر سولنگی،ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی نے بھی بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پرڈاکٹر محمد رفیق چھلگری،شعیب خجک اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ٹیموں کو اے ایریا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز کے جوان سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 25 یونین کونسل میں 44ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 25زونل سپروائزر،56 ایریا انچارج تعنیات کر دیئے گئے ہیں جبکہ 48 فکسڈ سنٹر اور208 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے علاوہ محکمہ ہیلتھ کے خواتین ورکرز بھی گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائیں گے پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ریلوے اسٹیشن،ویگن آڈہ،بس آڈہ،قومی شاہراہ،اسکولوں،مدرسوں،پبلک پارک سمیت تفریحی مقامات پر بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،غفلت اور لا پرواہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے