سراج الحق کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ ق بیک وقت حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ سراج الحق، چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں سالک حسین اور شافع حسین نے وفد کا استقبال کیا۔ سراج الحق اور وفد نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ وفد میں سابق ایم این اے لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، امیرالعظیم اور قیصر شریف بھی شامل تھے۔ ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاست ہوتی رہتی ہے، غریبوں کا خیال کریں، مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے، اب عوام کو مزید نہ آزمایا جائے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام جماعتیں اپنے ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک جامع پلان بنائیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو بیدار کرنے کیلئے 101 دھرنوں کا پروگرام شروع کر رکھا ہے، پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ صوبائی حکومت وفاق کے خلاف اور وفاقی حکومت صوبے کے خلاف مارچ کر رہی ہے، دیکھتے ہیں کون سا مارچ کس کے خلاف کامیاب ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے