سبی، پولیس پیٹرولنگ وین پر حملہ،دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سبی میں پولیس پیٹرولنگ وین پر حملہ،دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، پو لیس کے مطابق پیر کو سبی کے علا قے حاجی حمبل بابا کے قریب پولیس پیٹرولنگ وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پو لیس اہلکار شوکت مرغزانی،ریاض اور راہگیر علی نواز زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے، پو لیس نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے