حکومتی کشتی ہچکولے کھارہی ہے ڈوبنے میں دیر نہیں لگے گی،حافظ حمداللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومتی کشتی ہچکولے کھارہی ہے ڈوبنے میں دیر نہیں لگے گی انکی اپنی نااہلی و ناکام پالیسیاں انکے ڈوبنے کا سبب بنے گی ملک کو بحرانوں کے دلدل میں جھکڑنے والا ناکام ٹولہ عوامی ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرسکے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ فریدیہ تعلیم القرآن کلی ناصر آباد نواں کلی ہنہ بائی پاس کوئٹہ میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ جلسہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمااسلام تحصیل کچلاک کے امیر مولاناخدائے دوست شیخ الحدیث مولانامفتی حبیب الرحمن الذاکری مولانا بازمحمد عبدالصمد حقیار اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ مدارس قوم کے بچوں کی بہتر تربیت گاہیں ہیں معاشرے کی اصلاح کیلئے انکی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ملک کا کوئی ادارہ مدارس کے مثاوی تربیت کا نمونہ پیش نہیں کرسکتی انہوں نے کہاکہ مدارس میں پڑھنے پڑھانے والے حقیر نہیں ان بوریا نشینوں نے اپنے خواہشات سکون و آرام کو دین کی خدمت اور امت کی اصلاح کیلئے قربان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے