جامعہ کی ترقی کے لئے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈی اینڈ ریسرچ کا158واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان منعقد ہوا،اجلاس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر عین الدین، ڈین آف فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا رکھا گیا، جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق کے فروغ، مستقبل کے تعلیمی منصوبے، کارکردگی رپورٹ، جدید تحقیقی مواد کی اشاعت، نئے اسکالرز کی رہنمائی، امتحانات اور داخلوں کے طریقہ کار سمیت14پی ایچ ڈی اور47ایم فل ڈگری اسکالرز کوایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا اور مختلف امور زیر غور لائے گئے اور مختلف فیصلے کئے گئے، وائس چانسلر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سال نو کے تعلیمی سرگرمیوں کے مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پالیسیاں ترتیب دینا ناگزیر ہے اور جدید تحقیق کے حصول کو ممکن بنانے، کارآمد، کارآمد تحقیقی موضوعات کے انتخاب، دور حاضر کی ضرورتوں کی تقاضا ہے،انہوں نے کہا کہ سال رواں کے اجلاس میں جامعہ کے نئے ڈین فیکلٹیز کو منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید کا اظہار کرتا ہوں کہ شعبہ جات کی بہتری، معیاری تعلیم کے حصول کے لئے آ پ اپنے توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جامعہ کی ترقی کے لئے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے،آخر میں انہوں نے بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیااور انکے مثبت رائے کو جامعہ کی ترقی و بہتری کے لئے اہم کرار دیا۔