گنداواہ میں لیویز فورس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار
گنداواہ (این این آئی)گنداواہ میں لیویز فورس کی کاروائی، اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، لیویز فورس کے مطابق پیر کو ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور اور اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ ہدایت اللہ جاموٹ کے احکامات کی روشنی میں گنداواہ میں لیویز فورسز نے کاروائی کر تے ہوئے مقدمہ فرد/11/2016بجرم زیر دفعہ147.148.149/302مقدمہ فرد نمبر37/2017بجرم زیر دفعہ337H2 147.148.149میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالمجید ولد سانول قوم لاشاری سکنہ قاضی اسماعیل کو گرفتار کر لیا، مزید کاروائی جا ری ہے۔